site
stats
پاکستان

ماروی سرمد کیس: سینیٹرحمد اللہ کوضمانت مل گئی

اسلام آباد: مقامی عدالت نے خاتون سے بدکلامی کے معاملے میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حمد اللہ کی ضمانت منظورکرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر حمد اللہ کو سماجی کارکن ماروی سرمد کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں 30 ہزارروپے زر ضمانت کے عوض ضمانت پررہا کردیا گیا ہے۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے کی۔

یا درہے کہ گزشتہ ماہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشہور سماجی کارکن اور صحافی ماروی سرمد اور جمعیت علمائے اسلام (فضل الرحمن) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر حمد اللہ کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی۔

ماروی سرمد کی درخواست پرحافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ درج*

بات تلخ کلامی سے بڑھ کردھمکیوں تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد ماروی سرمد نے تھانہ کوہسار میں سینیٹر حمد اللہ کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پروگرام خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے موضوع پر ہورہا تھا جس میں بیرسٹر مسرور نے اسلامی نظریاتی کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ماروی سرمد نے انتہائی شدومد سے ان کی حمایت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top