اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

سمرتی مندھانا کی شادی کیوں ملتوی ہوئی؟ میری ڈی کوسٹا نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا کی شادی والد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی، تاہم لوگ ان سوالوں کے جواب میں ہیں کہ کیا شادی ہو گی، کب ہو گی، اور کہا ہو گی۔ ایسے میں میری ڈی کوسٹا نے پالاش موچھل کے ساتھ مبینہ چیٹس کے اسکرین شاٹس وائرل کرکے دونوں کے تعلقات پر سوالات اُٹھا دیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تمام صورتحال کے درمیان لوگ میری ڈی کوسٹا کے بارے میں بھی متجسس ہیں کہ وہ اس شادی کے درمیان میں کہاں سے آگئیں؟

کیا بھارتی گلوکار اور موسیقار پالاش موچھل بھارتی کرکٹر سمرتی مندھانا کو دھوکہ دے رہے تھے؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دونوں 23 نومبر کو شادی کرنے والے تھے لیکن دھوکہ دہی کے الزامات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

مداح پالاش اور سمرتی سے حقیقت جاننا چاہتے ہیں لیکن دونوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ان کی شادی ملتوی ہوئی تو سب سے پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ سمرتی کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان رپورٹس کے درمیان میری ڈی کوسٹا کے اسکرین شاٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔

میری ڈی کوسٹا کون ہے؟ یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں ہے۔ رپورٹس کے مطابق، میری ڈی کوسٹا ایک کوریوگرافر ہیں اور مبینہ طور پر سمرتی اور پالاش کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے لیے ڈانس ریہرسل کو ہینڈل کر رہی تھیں۔

ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب پرائیویٹ بنا دیا گیا ہے، لیکن وائرل ہونے والے اسکرین شاٹس میں پالاش کے نام اور آئی ڈی سے بھری ہوئی چیٹس دکھائی دیتی ہیں۔ یہ چیٹس مئی 2025 کی بتائی جاتی ہیں، جب پالاش نے میری ڈی کوسٹا کو سوئمنگ بیچ کے سفر کے لئے مدعو کیا۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ سمرتی کے والد نے شادی سے پہلے کی تقریبات کے دوران پالاش کو ایک عورت کے قریب دیکھا، اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا، کچھ صارفین نے بتایا کہ پالاش کو منگنی سے چار دن پہلے ڈانس پریکٹس کے دوران کسی کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

سمرتی مندھانا کی شادی ملتوی، افسوسناک وجہ سامنے آگئی

ان رپورٹس کے بعد شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے جب سمرتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی اور منگنی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کی دوست شیوالی شندے اور ساتھی شریانکا پاٹل نے بھی پالاش کو ان فالو کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں