تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو مشورہ؟

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 2023 تک انتظار کا مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 2023 تک انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چپ کرکے گھر بیٹھیں اور 2023 میں مسترد ہونے کا انتظار کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نالائقی، نااہلی، سیاسی منافقت کا چہرہ آئینے میں دیکھا کریں،پھر تقریر کیا کریں، عمران صاحب کا نیا بیانیہ ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی بن گیا ہے، شہباز شریف آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں، وہ آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت بھی سنبھالیں گے اور آپ کے پھیلائے ہوئے فتنے کا بھی خاتمہ کرینگے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان شہباز شریف کی کارکردگی سے ڈرتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ شہباز شریف کو کام کرنے دیا گیا تو مہنگائی کم اور معیشت ٹھیک ہوجائے گی، وہ ملک میں سرمایہ کاری بھی واپس لے آئیں گے اور تمام ممالک سے بگاڑے گئے تعلقات بھی ٹھیک کردیں گے اور شہباز شریف ان شااللہ نوجوانوں کو روزگار بھی دیں گے۔

Comments

- Advertisement -