تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وفاقی کابینہ کی عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

حکومت نے عمران خان کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور وفقی کابینہ نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کی نااہلی کیلیے ریفرنس دائر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور وفقی کابینہ نے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ عاشورہ کے بعد کابینہ اجلاس میں ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کیلئے پیش کیا جائیگا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کو 3 دن کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ ڈیکلیئریشن تیار کرسکے۔ 3 دن بعد کابینہ اجلاس میں ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کیلئے پیش کیا جائیگا اور پھر یہ ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر 16 اکاؤنٹس کو استعمال کیا جن کا ریکارڈ نہیں ہے۔ خیرات کے پیسے کو پارٹی فنڈ کیلیے استعمال کیا جس کی انکوائری کی جائے گی۔ انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے اور تمام بینکوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کابینہ نے ایف آئی اے کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے تحقیقات کرے گی کہ پیسے کہاں اور کس مد میں استعمال کیے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے کا کابینہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر قانون نے آج کابینہ کو اس فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی غیر ملکی امداد لینے والی جماعت قرار پائی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جماعت کو فارن ایڈڈ جماعت قرار دیا گیا۔ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملازمین کے اکاؤنٹس فارن فنڈنگ کیلئے استعمال  کیے گئے۔ عمران خان نے 5 مرتبہ جعلی بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے خود دورے کر رہے ہیں، آج بھی انہوں نے کے پی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو متاثرین کی فوری بحالی کی ہدایت کی۔ سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومت کیساتھ مل کر نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے اور مفتاح اسماعیل کے زیرنگرانی فنڈز کی فراہمی کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -