اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ضمنی الیکشن میں سازشیں و دھرنے ناکام اورعوام کی خدمت کامیاب ہو گی، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اپنے محبوب قائد کے لیے جوق در جوق گھر سے نکلیں گے اور این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کلثوم نواز کو بھاری اکثریت میں کامیاب کروائیں گے.

ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو آج بھی نوازشریف پر آج بھی اعتماد ہے اور عوام این اے 120 میں ایک بار پھر شیر پرمہر لگائیں گے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کل پھر مخالفین کومسترد کرے گی کیوں کہ عوام جان چکے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل دھرنوں میں یا سازشیں کرنے والوں کے پاس نہیں بلکہ نواز شریف کے پاس ہے.

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ مخالفین نے 4 سال افراتفری، اشتعال انگیزی پھیلائی ہے اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کا بدلہ عوام آج کے ضمنی الیکشن میں لیں گے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیر ووٹ کے تقدس کے لیے گھروں سے نکلیں گے اور انشاءاللہ ہمارے ملک میں ووٹ کا تقدس بحال ہوگا اور ووت ہی کی حکمرانی قائم ہو گی.

خیال رہے آج قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں