پُرامن خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا،مریم اورنگزیب -
The news is by your side.

Advertisement

پُرامن خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم کے افکار کو زندہ رکھنا ہم سب کا فرض ہے، پُرامن خوشحال پاکستان قائداعظم کا خواب تھا، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی بنیاد پر قائم ہوا۔

اسلام آباد قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائداعظم سے وابستہ لوگ اس یونیورسٹی میں آتے ہیں، طلباء کو یوم قائد کی تقریبات مثالی انداز میں منانی چاہئیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں قائداعظم کے حوالے سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں، جامعات قائداعظم کے افکار اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں، 2013سے طلباء کیلئے وزارت میں انٹرن شپ پروگرام شروع کیا، یونیورسٹی کے طلبہ انٹرن شپ پروگرام سے استفادہ کرسکتے ہیں، طلباء کو پارلیمنٹ کی اہمیت اور کام کے طریقہ کار سے ادراک ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ طلباء کو پارلیمنٹ کی اہمیت اور کام کے طریقہ کار کا ادراک ہونا چاہیے، معاشرے میں اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن احترام ملحوظ رکھا جائے، طلباء کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، قائد کے حوالے سے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، طلباء ان مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ میری زندگی کا بہترین وقت میرا قائد اعظم یونیورسٹی میں گزرا،ہمارے دور میں اساتذہ کی عزت حد درجہ کی جاتی تھی، آج یہاں آکر وہ تمام باتیں یاد آگئی ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور آگیا ہے، ہمارے وقت میں موبائل نہیں تھے۔


مزید پڑھیں : حکومت کا قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کو بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ


انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو قائد اعظم کی سالگرہ پر جوش انداز میں منانا چاہے، خود اعتمادی کی وجہ سے یہ قوم اور ملک بنا تھا، آج ہمارے پاس سب کچھ ہے مگر خود اعتمادی نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے قائد اعظم کا تحفہ ہے، جسکا قرض خودی پر عمل کرکے چکا سکتے ہیں، پاکستان اقلیتوں کے لئے بھی بنا تھا انھیں بھی مناسب مواقع ملنا چاہیں، وزارت اطلاعات کا نوجوانوں کے ساتھ جڑا رہنا ضروری ہے، نئی نسل کو آگے بڑھ کر اپنے حقوق کو خود حاصل کرنا ہوگا ۔نواجوان قائد اعظم کی سالگرہ کی سات روزہ تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، عہد کریں قائد اعظم آب بھی ہم میں زندہ ہیں اور انکے افکار پر عمل کریں، اپنے خاندان کے ساتھ ملکر قائد اعظم کی سالگرہ منائی جائے تاکہ ایک عالمی سطح پر بھی پیغام جائے۔

انھوں نے کہا اداروں کے قائد کے ساتھ رشتے کو زنده رکهنا ہوگا، قائداعظم کے نظريات ، افکار کو اجاگر اور ذنده کرنے کی ضرورت ہے ، بيرونی دنيا ميں پاکستان کے وقار اور عزت ميں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ جمہوريت کے ليے قائد کی خدمات کو ياد رکهنا ہے، پارلمنٹری اسٹڈی کے زريعے بهی سمجهنا چاہيے کہ پارليمنٹ کا کردار کيا ہے، ساٹھ فيصد ملک نوجوانوں پر مشتمل ہے ، نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی ميں کردار ادا کرنا چاہیے،

مریم اورنگزیب نے قائد اعظم یونیورسٹی میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں