The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز صرف صحت اور سماجی ایشوز پر ٹوئٹ کرتی ہیں، مریم اورنگزیب

کراچی : وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز زیادہ ترصحت اورسماجی معاملات پرٹوئٹس کرتی ہیں اور ٹوئٹر پرسب کی اپنی رائے ہوتی ہے ہمیں اس کا احترام کرنا چاہئے۔

مریم اورنگزیب نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ جوانی پھر نہیں آنی ان کی پسندیدہ فلم ہے کیوں اس فلم میں پاکستان کے لیے اچھا پیغام دیا گیا ہے جس نے فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمایوں سعید میرے پسندیدہ اداکار ہیں اور جوانی پھر نہیں آنی میں ان کے کردار نے متاثر کیا اس کے علاوہ سینیئر اداکاروں میں ندیم میرے پسندیدہ اداکار ہیں جن کی لازوال فلمیں آج بھی فلم بینوں کے ذہن و دل میں زندہ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کل عمران خان چھوٹی چھوٹی جلسیوں سے خطاب کر رہے ہیں اور خوش فہمیوں میں جی رہے ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان ان کےحلقے اوقر خیبر پختونخوا کے لوگوں کو ہو رہا ہے جو خان صاحب کی توجہ کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوپشاورمیں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی حالت نظرنہیں آتی؟ اور نہ ہی غربت کے مارے خیبر پختونخوا کے شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر ہیں۔

مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نوازشریف کا پیچھا چھوڑ کر کے پی کے کے لیے کام کریں اور اگر لیڈری سیکھنی ہے تووزیراعظم سے سیکھیں اس لیے عمران خان کو وزیراعظم  سے تحمل اوربردباری کا سبق لینا چاہئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں