تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا‘

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کال کے بیان کو گیدڑ بھپکی قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں آپ اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں 2023 میں ہوگا۔

عمران خان نے قوم کو آخری کال کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان لگتا ہے کان نہیں کھلے کان کھول کے سن لیں الیکشن 2023 میں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون کوہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا پھر آپ چیخیں گے روئیں گے اور پیٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے اصل مسئلہ یہ ہے عوام کوعمران خان کے فارن ایجنٹ ہونے کا پتہ چل گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہدا کیخلاف گھٹیا مہم چلانے والوں کوعوام مسترد کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -