تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کاندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی، مریم اورنگزیب کو اجازت مہنگی پڑ گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کو اپنے مداح کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں کہ اسی دوران اُن کے قریب ایک مداح آکر کھڑا ہوگیا۔

پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد مداح نے مریم اورنگزیب سے سیلفی کی فرمائش کی۔

مریم اورنگزیب نے سیلفی کی اجازت دی تو مداح یا کارکن نے ایک سیکنڈ انتظار کیے بغیر اُن کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور اپنے قریب کر کے سیلفی لینے لگا۔

مریم اورنگزیب نے سیلفی لینے والے شخص کا ہاتھ جھٹکا اور پھر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی سے متعلق بات کی، علاوہ ازیں انہوں نے حمزہ شہباز اور شہبازشریف کی پے رول پر مشروط رہائی کو بھی حکومت کی شرمناک حرکت قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -