تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

’مریم اورنگزیب اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں‘

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان کے ترجمان علی تاج نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاہور زمان پارک میں گلگت بلتستان پولیس موجود ہے جسے پنجاب پولیس اور رینجرز سے لڑوا کر خانہ جنگی کی سازش ہو رہی ہے۔

اس پر ردعمل میں علی تاج نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے جی بی پولیس سے متعلق بے بنیاد الزام لگایا، ان کے الزامات کی تردید اور مذمت کرتے ہیں، پولیس وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی سکیورٹی پر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس سے متعلق من گھڑت الزامات افسوسناک ہیں، مریم اورنگزیب کا کام صرف و صرف جھوٹ پھیلانا ہے، وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی ہیں، گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے باوجود بدترین شیلنگ کی گئی، پی ڈی ایم حکومت انتقام کیلیے وفاق کی بنیادیں ہلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت زمان پارک میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، گرفتاری کی آڑ میں عمران خان کے قتل کی کوشش کی جا رہی ہے، نہتے جانثاران عمران خان نے انتقام کو اب تک ناکام بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

Comments