پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے دو دن مختص کئے جائیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے دو دن مختص کئے جائیں، ہم میاں صاحب سے حوصلہ لے کرآتے ہیں وہ پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اور مریم نواز سے آج ملاقات کا دن ہے، اپیل ہے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایک دن کے بجائے دو دن مختص کئے جائیں تاکہ انتظامیہ کو مشکل نہیں ہو۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم میاں صاحب سے حوصلہ لے کرآتے ہیں وہ پر عزم ہیں ، میاں نوازشریف کی صحت بہتر ہے، عوام نے کلثوم نواز کے لئے دعائیں کیں، نواز شریف شکریہ ادا کررہے تھے۔

انھوں نے کہا الیکشن کے نتائج پر ساری جماعتوں کو تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے سب چیزوں کا جواب دے اور تحفظات دور کرے۔


مزید پڑھیں : عمران خان نے پاکستان کےعوام کا ووٹ چوری کیا ہے، مریم اورنگزیب


یاد رہے چند روز قبل ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان خود ساختہ وزیراعظم بن بیٹھے ہیں، عمران خان نے پاکستان کے عوام کا ووٹ چوری کیا ہے.

انھوں نے کہا تھا کہ ن لیگ الیکشن دھاندلی کےتمام ثبوت سامنے لائے گی، احتجاج میں ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز شریک ہوں گے، احتجاج کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت بننےکے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے گا، پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں وائٹ پیپر لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں