عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، مریم اورنگزیب maryam aurangzeb
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، خان صاحب بتائیں بجلی گیس کیوں مہنگی کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہا جارہا ہے عثمان بزدار کو غربت کی وجہ سے عہدہ دیا گیا پھر بلوچستان سب سے غریب صوبہ ہے وہاں نواز کو وزیراعلیٰ کیوں بنایا؟۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان صاحب دو ماہ میں لوٹا ہوا کتنا مال واپس آیا ہے، آپ اپنی بہنوں کی جائیداد کی تحقیقات کب شروع کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ 22 سال تبدیلی کے دعوے کے بعد ایسا وزیراعلیٰ بنایا جو ایک ماہ پہلے پارٹی میں شامل ہوا، اداروں کو فعال بنانے کے بجائے مخالفین کے انتقام پر لگادیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میٹرو کی لاگت 80 ارب پر کیسے پہنچی؟ 2016-17 میں پیسکو کے بجلی نقصانات، بلوں کی وصولی میں 48 فیصد خسارے کا سامنا رہا، 2017-18 میں کے پی حکومت کا 55 ارب روپے خسارہ تھا قوم کو کب بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے 100 دن کی نکلی ہوئی ہوا نہ چھپائیں، آپ نے کرپشن کے نام پر غریب کے منہ سے روٹی چھینی ہے، چین نے معاشی پالیسیوں سے قومی آمدن بڑھائی، ڈرامے بازی، تماشے نہیں کیے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں