site
stats
پاکستان

گزشتہ روز عمران خان نے پارلیمنٹرینز پر حملہ کیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : گزشتہ روز عمران خان نے پارلیمنٹرینز پر حملہ کیا ، نوازشریف کا پانامالیکس سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا پاناما کیس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم تمام مقدمات سپریم کورٹ کے سامنے لائے ہیں، یہ جانتے ہیں 2018میں بھی یہ لوگ مریم نواز کا مقابلہ نہیں کرسکتے، آج پھر ایک شخص کی گفتگو سنی،ان کی ذہنی حالت پر افسوس ہوتا ہے، وہ مقدمات جو ختم ہوچکے ہیں وہ یہ یہاں لارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کا پاناما لیکس سے کوئی تعلق نہیں، اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھی ہیں، دنیا انکی تعریف کررہی ہے، اسحاق ڈار پاکستان کو معاشی قوت بنا رہے ہیں، یہ ان سے خوفزدہ ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ایسے بہت سے احتساب سے گزر چکے ہیں، عمران خان اب اسحاق ڈار سے خوفزدہ ہیں، عمران خان نے پہلے پارلیمنٹ سے باہر سے پارلیمنٹ پرحملہ کیا، گزشتہ روز عمران خان نے پارلیمنٹرینز پر حملہ کیا، انتشار کا گرینڈ پلان عمران خان کی جانب سے تیار کیا گیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ یقین سے کہتی ہوں وہ اب سپریم کورٹ سے بھاگنے کی تیاری میں ہیں، شاہد خاقان کے ساتھ جو کچھ ہوا اسکی ویڈیو موجود ہے، وہ اس لئے یہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے آپ کو ہارتا ہوا دیکھ رہے ہیں، عمران خان عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں نوازشریف اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں عمران خان تو اپنا بھی جواب جمع نہیں کرا پار ہے ہیں، عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معافی مانگی، عمران خان کی ذہنی حالت ایک مسترد شدہ شخص کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتی ہوں کرپشن کا کوئی بھی کیس سامنے لائیں، عمران خان الزامات نہیں کرپشن کے ثبوت لیکر آئیں، کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا گیا ہے، آپ الیکشن کمیشن سے بدتمیزی کرتے ہیں، عمران خان بس کریں، آج عمران خان نے شاہد خاقان سے متعلق پھر بدتمیزی کی، ہم سچائی پرمبنی سیاست کرتے ہیں، جھوٹی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top