تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’ہم نے سیاسی بدلہ لینا ہوتا تو پوری پی ٹی آئی جیلوں میں ہوتی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاسی بدلہ لینا ہوتا تو پوری تحریک انصاف جیلوں میں ہوتی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کا خوف ہے اگر سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو سب سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرتے، فواد چوہدری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ہم نو ماہ سے ہم حکومت میں ہیں اور تحریک انصاف زبان درازی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس سال کا جواب دیا تم چار سال کا جواب تو دو جب شہباز شریف کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا تھا تب کیوں نہیں کہا کہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چالیس سال کا جواب دیا تم چار سال کا جواب تو دو جب شہباز شریف کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا تھا تب کیوں نہیں کہا کہ غلط ہے جب نواز شریف، مریم نواز کو عدالتوں میں گھسیٹا گیا تب کیوں نہ کہا کہ غلط ہورہا ہے جب اپنا جواب نہیں ہے تو دوسروں کو تو مغلظات نہ دو۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر کسی سیاسی جماعت نے نہیں کٹوائی، ایف آئی آر پر کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اختیار استعمال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا اب کہتے ہیں پنجاب میں محسن نقوی نے رجیم چینج کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ہم نے معاہدہ کیا تھا ہم نے دستخط کیے تھے لیکن تم نے چار سال سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم نے اداروں کو کہا کہ کیسز میں قانون کے مطابق فیصلے کریں، ن لیگ نے کبھی اداروں کو دھمکیاں نہیں دیں ان کے دور میں پریس کانفرنس کرکے گرفتاریوں کا پیشگی بتایا جاتا تھا۔

Comments

- Advertisement -