site
stats
پاکستان

صحافیوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے قانون سازی کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے میں میڈیا کا کردارکلیدی اہمیت کاحامل ہوتا ہے اورحکومت کی اولین ترجیح صحافیوں کی سیکیورٹی اورفلاح کیلئےقانون سازی کرنا ہے۔

وہ  یوم آزادی صحافت پراپنے خصوصی بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والی صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے لیے قانونی تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور ان مسائل کےحل کے لیےترجیحی بنیادوں پراقدامات  کررہےہیں۔

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ویج ایوارڈ صحافیوں کا قانونی حق ہے جس کے لیے حکومت ہرممکن اقدام کررہی ہے اور صحافیوں کو جائز حق دلوا ئیں گے۔

وزیرمملکت نے انکشاف کیا کہ  صحافیوں کی پیشہ ورانہ مہارت میں نکھارنے لانے کے لیےایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کئی صحافی انفارمیشن سروس اکیڈمی میں پیشہ ورانہ پروگرام پرجارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اور ہامرے دور حکومت میں صحافیوں کو مکمل آزادی اظہار رائے حاصل ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے جو نہ صرف رائے عامہ کو ہموار کرتا ہے بلکہ معاشرے کے سلگتے ایشوز کی جانب توجہ دلاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top