عمران خان باتیں کرنے کے بجائےعدالت کا سامنا کریں، مریم اورنگزیب maryam-aurangzeb
The news is by your side.

Advertisement

عمران خان بہکی بہکی باتیں کرنے کے بجائےعدالت کا سامنا کریں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنناعمران خان کی بد قسمتی ہے اور اب وہ بہکی بہکی باتیں کرنے کے بجائے نتھیا گلی سے نیچے اتریں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت اور الیکشن کمیشن سے مفرور ہیں انہیں نتھیا گلی کی سیر معطل کر کے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کےخلاف کرپشن کاایک الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا ہے اور وزیراعظم کبھی بھی احتساب سےنہیں گھبرائے ہیں۔

انہوں نے کہ اس سے قبل بھی شریف خاندان کے خلاف احتساب ہوا ، مقدمات بھی بنائے گئے اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور سرخرو ہوئے اسی طرح انشاءاللہ 2018 کے انتخابات میں بھی نواز شریف عوامی عدالت سے سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شریف فیملی کے خلاف یک طرفہ کارروائی اور احتساب کا عمل کئی سوالات اٹھاتا ہے اور ایک بار پھر تاریخ دہرائی جا رہی ہے اس لیے جےآئی ٹی پرتحفظات آئینی اورقانونی ہیں۔

وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ وزیراعظم کے اہل خانہ نے کئی بار مقدمات اور مصائب کا سامنا کیا اور احترام عدالت میں ہر پیشی میں ازخود پیش ہوئے لیکن اب عمران خان سمیت دیگرافراد کے خلاف بھی احتساب کاعمل تیزی سے مکمل کیا جانا چاہیئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں