پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

عمران خان اشتہاری ہیں پہلے خود عدالت کا تو سامنا کرلیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے اور سازش کی سیاست کی ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) نے خدمت کی سیاست سے عوام دل جیتے.

عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان خود عدالتوں کے سامنے پیش ہوں پھر دوسروں پر تنقید کریں وہ اشتہاری ملزم ہیں.

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت عدالتوں کا سامنا کیا اور اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر وہ وطن واپس لوٹے اور احتساب عدالت کا سامنا کیا کیوں وہ ایک قانون پسند شہری ہیں.

- Advertisement -

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیااس لیہے عدالت میں پیش ہونے پر انہیں کوئی خوف نہیں لیکن جن لوگوں کے دامن صاف نہیں وہ حیلے بہانے کر رہے ہیں اور اشتہاری ہونے کے باوجود عدالت نہیں جا رہے.

وزیر مملکت نے کہا کہ 2018 میں عوام عمران خان سے ان کے دھرنوں اور سازشوں کا حساب لیں گے اور سب دیکھیں گے کہ 2018 میں خیبر پختونخواہ میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی اور عمران خان کو کہیں منہ چھپانے کے لیے بھی جگہ نہیں ملے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں