ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں اور جو بھی بیان دیں سوچ سمجھ کر دیا کریں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سربراہ تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں وہ اپنے بے سروپا بیانات کے ذریعے پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے کی کوشش نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن ہے، عمران خان

دوسری جانب انہوں نے بلاول بھٹو  کے حالیہ بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اس لیے بلاول کو چاہیے کہ وہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں اور اپنے بیانات میں بردباری اور سیاسی بالغ نظری لے کر آئیں۔

یہ پڑھیے : دہشت گردی کے خدشات مسترد، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کی منظوری

انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد پنجاب حکومت کا دلیرانہ فیصلہ ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بزدل دہشت گرد چاہتا ہے پاکستان میں استحکام نہ ہو اور بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں نہ آئے لیکن باہمت پاکستانی قوم دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مجموعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں