ARYNews.tv | maryam aurangzeb says imran khan should work in KPK
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عوام کی خدمت کرکےبناجاتاہےباتیں کر کےنہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کرکے بنا جاتا ہے، باتیں کرنے سے کبھی بھی آپ اس منصب پرفائز نہیں ہوسکتے عمران خان خیالوں کی دنیا چھوڑ کر باہر آجائیں۔

یہ بات وزیرِمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ریف کی قیادت میں سی پیک بن رہا ہے تووہ اس خطے کی ترقی ہے اور ملک میں توانائی کے جو بھی منصوبے لگ رہے ہیں وہ اس خطے کے لیے ہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ مملکت مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب اپنے ساتھ وزیراعظم کا مقابلہ کرنا چھوڑدیں، عمران خان خیالی دنیا سے باہر آئیں، وزیراعظم نواز شریف محض پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے، عمران خان کو چاہیے کہ خیبر پختونخواہ میں مایوس کن کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں اوردوسروں کی کارکردگی سے متعلق بیان دینے سے گریز کریں۔

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج صوابی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم نواز شریف ہدف تنقید بنایا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں