اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ہنگامہ آرائی کر کے اسمبلی کے تقدس کو پامال کیا گیا، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ سربراہ عمران خان ‌یوٹرن لینے میں ماہر ہیں اُن کے سب فیصلے غلط ثابت ہوئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف انتشار اور ہنگامہ آرائی کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اظہارِ حق رائے دہی پر یقین رکھتی ہے اس لیے وزیراعظم کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کی براہ راست کارروائی دکھائی جا رہی ہے تا کہ قوم کو پتا چلے کون مثبت سوچ کے ساتھ جذبہ خدمت رکھتا ہے اور کون احتجاج و انتشار کی سیاست کر کے قوم کا وقت برباد کر رہا ہے۔

وزیر مملکت نے تحریک انصاف کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کا کام ہرجگہ ہنگامہ آرائی کرنا ہے، سپریم کورٹ ہو یا پارلیمنٹ یہ پارٹی ہر کارروائی کو روکنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم نے دیکھ لیا کہ قومی اسمبلی میں جب سعد رفیق نے اپنا موقف دینا چاہا تو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی،پی ٹی آئی کو پارلیمانی روایات کا کچھ پاس نہیں اور نہ انہیں یہ معلوم ہے کہ آئین کی کتابوں کو پھاڑ کر کوئی احتجاج نہیں ہوتا،آج پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں حکومت کا موقف بھی سنا جانا چاہیےتھا، سپریم کورٹ ہو یا پارلیمنٹ وزیراعظم نے ہر جگہ خود کو پیش کیا اس لیے اب ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجانا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں