منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

مریم نفیس اور امان احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اور امان احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے شوہر امان احمد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں چھوٹے بچے کے جوتے پکڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اوہ بے بی، ہمارے ہاں بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔‘

- Advertisement -

مریم نفیس نے لکھا کہ ’بے بی ’امیم‘ جلد آرہی ہے، انشا اللہ۔‘ اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکارہ کنزا ہاشمی نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے ہدایت کاراور دیرینہ دوست امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔

ماضی میں ایک انٹرویو میں مریم کا کہنا تھا کہ شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود میں شوہر کو بچہ سمجھ کر ان کا خیال رکھتی ہیں۔

انہو نے بتایا تھا کہ مجھے گھر والوں نے جلدی شادی کرنے کا نہیں کہا اس لیے میں نے 30 سال ہونے پر اپنی پسند کا لڑکا ملنے کے بعد شادی کی۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ میرے اور شوہر کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے جو کہ اچھا خاصا فرق ہے، لیکن پھر بھی میرے شوہر ہمیشہ ہر جگہ ہر کسی کو یہی بولتے ہیں کہ مریم نفیس بڑی اور میچور ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب شوہر کہتے ہیں کہ میں بڑی ہوں تو میں بھی ہر جگہ بولتی ہوں کہ ہاں میرے شوہر صحیح کہ رہے ہیں، کیوں کہ میں ایک بچے کو پال رہی ہوں، میں اپنے شوہر کا بچے کی طرح خیال رکھتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اچھی بات ہے کہ میاں اور بیوی میں مذاق اور نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور ان کی زندگی ہنسی و مذاق میں گزر جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں