تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

مریم نفیس نے ’محبت‘ کی کہانی سنادی

کراچی: معروف اداکارہ مریم نفیس نے شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مریم نفیس نے اپنی محبت کی کہانی بتاتے ہوئے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہر دن کو بہتر بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

ان کی پوسٹ کو مداحوں کے ساتھ ساتھ اداکارہ نوین وقار نے بھی پسند کیا اور ’ماشا اللہ‘ لکھا جبکہ مداح بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک مداح نے مریم کے مہندی رنگ کے لباس کے انتخاب کی تعریف کی۔

مریم نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت سہل طبیعت کے مالک ہیں، ان کی طرف سے کسی بات پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔

پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ان کا کہنا تھا کہ ’امان کی دوسری خوبیاں تو اپنی جگہ ہیں ہی لیکن اگر کوئی شخص ہینڈسم ہو لیکن مشکل طبیعت کا مالک ہو یا تنگ کرنے والا ہو تو ایسے ہینڈسم شخص کا کیا کرنا۔‘

انہوں نے بتایا تھا کہ ’وہ اور امان احمد ابتدا میں دوست بنے پھر ان کے درمیان محبت کا تعلق قائم ہوا اور شادی کے بعد بھی ان کا رشتہ نہایت دوستانہ ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ گزشتہ برس فلم ساز امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جبکہ ان کے شوہر امان احمد اداکار ہونے کے ساتھ فلم ساز بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -