اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

مریم نواز کے انتظار میں کھڑے کارکن بریانی پر ٹوٹ پڑے (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد (29 ستمبر 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انتظار میں کھڑے مسلم لیگ ن کے کارکن بریانی پر ٹوٹ پڑے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج فیصل آباد میں 150 الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔ تاہم وزیراعلیٰ کی آمد سے کئی گھنٹے قبل صبح سے ہی ن لیگی کارکنوں کو اقبال اسٹیڈیم اور اس کے اطراف لا کر وزیراعلیٰ کے استقبال کے لیے بٹھا دیا گیا تھا۔

دوپہر کے وقت جب بریانی سے بھرا لوڈر وہاں پہنچا تو صبح سے وزیراعلیٰ کے انتظار میں کھڑے بھوک سے نڈھال کارکن بریانی کے پیکٹ سے بھرے رکشے پر ٹوٹ پڑے۔

لیگی کارکنوں نے صرف رکشے پر ہی ہلہ نہیں بولا بلکہ ایک دوسرے کے ہاتھ میں آنے والے پیکٹ بھی چھینتے رہے اور وہاں ہڑبونگ سی مچ گئی۔

یہ صورتحال دیکھتے ہوئے رکشا ڈرائیور نے بریانی سے بھرے شاپر لنگر کی طرح پھینکنا شروع کر دیے اور کارکن ہوا میں لپک لپک کر ہی اس کو لوٹتے رہے۔

 

واضح رہے کہ تقریب میں مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام لیے بغیر اس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور جارحانہ انداز میں تقریر کی۔

پنجاب میں نہریں بنانے کی بات ہو تو انہیں تکلیف کیوں ہو جاتی ہے، مریم نواز

قمر زمان
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں