بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جو پاکستان 2016 میں بنتا دکھائی دے رہا تھا اس سے عوام کو توقعات تھیں، وہ توقعات کیوں پوری نہ ہو سکیں اس کا جواب عوام کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا اور وہ چہرے سب کو یاد ہیں، مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی تباہی کا حساب دیں، 4 سال کی بربادی کو دوبارہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کا ہمارا عزم زندہ ہے، آج کے چیلنجز کا اسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، نواز شریف خیبر پختونخوا کو ترقی کا حق دیں گے جس سے 10 سال محروم رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل کی سطح پر یوتھ کو آرڈینیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کرنے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنانا ہے، صوبے کے عوام کو ترقی سے ہم کنار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 10 سال میں صوبے کے وسائل کو صرف لوٹا گیا، 10 سال ہیلی کاپٹر سے نیچے پاؤں نہ اتارا، نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کیلیے پکارتے رہے، صوبے کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں