تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار پر مبنی مارچ کو رجیکٹ کردیا، مریم نواز

مانسہرہ: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے نوازشریف کے پاس اپنے بندے بھیجے اور کہا کہ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتا الیکشن کی تاریخ دو، میں کہتی ہوں عمران خان نے جتنے لانگ مارچ دھرنے کرنے ہیں کرو حکومت ختم نہیں ہوگی۔

مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسہ  سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو اپنے دوسرے گھر میں خوش آمدید کہتی ہو، مانسہرہ نوازشریف کا تھا، نوازشریف کا ہے اور نوازشریف کا رہے گا، 30 سال پہلے جب میری شادی ہوئی سفر میں 4 گھنٹے لگتے تھے لیکن اب ہزارہ موٹروے سے ایک گھنٹے میں سفر طے ہوگیا، ہزارہ موٹر وے نوازشریف کی محبت کا ثبوت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے لیکن روڈ سے سفر کرکے آئے وہ محبت کرنے والے چچا ہیں اور پاکستان کے حقیقی خدمت گار ہیں، انہوں نے محنت سے پنجاب کی قسمت بدلی اب انشااللہ پاکستان کی بھی قسمت بدل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور اس کی معیشت کو زخم  لگائے لیکن نوازشریف اور شہبازشریف محنت سے اس زخم کو بھریں گے، خیبر پختونخوا کے عوام نے انتشار پر مبنی مارچ کو ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر رجیکٹ کردیا، دھرنے میں خیبر پختون خواہ کی عوام کا حق اور وسائل استعمال کیے گئے، جن پیسوں سے کے پی میں اسپتال، سڑکیں بننی تھیں وہ ناکام دھرنے میں لگادیے۔

مریم نواز نے کہا کہ مردان کا جاں بحق شہری عمران خان کی اقتدار کی حوس کا شکار ہوگیا، جس ہیلی کاپٹر میں عمران خان بیٹھ کر آیا وہ بھی کے پی حکومت کا تھا، دھرنے میں جو گاڑیاں استعمال ہوئیں وہ کے پی، جی بی اور آزاد کشمیرکی تھیں، عمران خان آپ کے ٹیکس کے پیسے سے اسلام آباد چڑھائی کرنے آرہا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس دن دھرنے کا وقت آیا عمران خان فرار ہوگیا، انقلاب ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا اور نہ ہی پیراشوٹ سے آتا ہے، نوازشریف ججز بحالی کےلیے نکلتا ہے تو گوجرانوالہ پہنچنے سے پہلے ججز بحال ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک، دھمکی آمیز لہجے میں گفتگو

انہوں نے کہا کہ اسکا بیانیہ، جعلی خط، سازش کا ڈرامہ اور انقلاب سب دو نمبر ہیں، عمران خان نے نوازشریف کے پاس اپنے بندے بھیجے اور کہا کہ لانگ مارچ نہیں کرنا چاہتا الیکشن کی تاریخ دو، میں کہتی ہوں عمران خان نے جتنے لانگ مارچ دھرنے کرنے ہیں کرو حکومت ختم نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ ناکام ہونے پر اس نے سپریم کورٹ کو آوازیں دینا شروع کردیں ہیں، اس کا لب لباب یہ ہے سپریم کورٹ مارچ میں 20 لاکھ بندے بھیج دے۔

Comments

- Advertisement -