The news is by your side.

نوازشریف حق کے راستے پر ہیں، مشکلات آتی رہیں گی، مریم نواز

راولپنڈی: سابق نااہل وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والد  کے ساتھ صبح جو ہوا مجھے اور کروڑوں لوگوں کو بہت تکلیف پہنچی، نوازشریف حق کے راستے پر ہیں تو ایسی مشکلات سامنے آتی رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ صبح جو ہوا اُس پر آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ جب کوئی شخص حق کے راستے پر چلتا ہے تو اس طرح کی مشکلات آتی رہتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مبارک ہو! مخالفین کو دیوار پر لکھی شکست سمجھ آگئی اس لیے انہوں نے ہار مان لی، اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اتر آیا جیسے میاں نوازشریف کے خلاف کیا مگر اُن کے اس عمل سے لوگوں کا جنون مزید بڑھ گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شکست برداشت کرنے کے لیے حوصلہ چاہیے جو مسلم لیگ ن کے مخالفین کے پاس نہیں، لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ اُن کا لیڈر نوازشریف دھونس، دھمکی، دھرنوں اور سازشی ہتھکنڈوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف جوتے کا نشانہ بن گئے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گھٹیاحرکتیں ہمیشہ شکست کھانےوالاہی کرتا ہے، اس لیے فتح حاصل کرنے والا میدان میں ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے، آج صبح جو حرکت ہوئی اس کے کچھ گھنٹوں بعد میں آپ کے سامنے بغیر کسی سیکیورٹی حصار کے موجود ہوں، اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ آئے اور سامنے سے وار کرے۔

مسلم لیگ ن کی  رہنماء کا کہنا تھا کہ دشمنوں الیکشن،جلسوں،سیاسی میدان، انتخابات میں نوازشریف کامقابلہ کرو  کیونکہ چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتےہیں ، حملے کے بعد مذمتی بیان دینے والے یاد رکھیں کہ لوگ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے، یہ سیاسی بدتہذیبی کس نے شروع کی سب جانتے ہیں۔

مریم نواز  نے پنڈال میں موجود کارکن سے ترازو مانگا اور اُسے اسٹیج پر دکھاتے ہوئے کہا کہ  یہ صرف ترازو نہیں انصاف کا ترازو ہے، جوپلڑاجھکا ہوا ہےاس میں لاڈلہ بیٹھا ہے، اس میں اپنےلاڈلےکا وزن ڈال کرنوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی کیونکہ نوازشریف کوبیٹےسےتنخواہ نہ لینےپر نکال دیاگیا جبکہ لاڈلے نے اپنی آف شورکمپنی کا خود اعتراف کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ سے بنی جےآئی ٹی اور اُن کے ہیرو  نے رشتے داروں سےتحقیقات کرا کےجعلی چیزیں  بنائیں اس لیے 6 ماہ میں کوئی بھی6 روپےکی کرپشن ثابت نہ کرسکا، نوازشریف کے اثاثے ضرور دکھائیں مگر دیگر کے اثاثے بھی سامنے لائیں اگر  میاں صاحب پر 5 روپے کی کرپشن ہے تو ثبوت پیش کریں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کو علاج کے بعد گلےکاکینسر دوبارہ ہوگیا، ہم نے عدالت سے جانے کی چھٹی مانگی لیکن اجازت نہیں ملی، نوازشریف 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سے نہیں مل سکے، ان سارے حالات میں ہم شکوہ نہیں کررہے ہاں سارے معاملات اللہ پر چھوڑتے ہیں انشاء اللہ وہی فتح دے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں