ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے جنگ میں عظیم کامیابی ملی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔

قومی سلامتی اور جنگی کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب اعزاز کی بات ہے، کورس میں مختلف ملکوں سے شرکا نے شرکت کی، کورس کے غیرملکی شرکا اپنے ممالک کے سفیر ہیں کورس سے ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ترجیح ہونی چاہیے، عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے۔

یہ پڑھیں: نواز شریف کی بیٹی ہوں معافی نہیں مانگوں گی، مریم نواز کا دوٹوک اعلان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو ملکی تاریخ کے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب کابینہ اور انتظامیہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا۔ صوبے میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے، عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تین وقت کھانا فراہم کیا گیا، عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں