‘مریم مبارک ہو، نوازشریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے’

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے۔
اسحاق ڈار کے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو پر فیصل واوڈا نے ردعمل میں کہا کہ بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیروبننے، زیرو بن کے اور رسوا ہو کر واپس آیا۔
انہوں نے لکھا کہ مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئےتم سب کی قسمت میں جیل،جلا وطنی،ذلت ہے۔
مبارک مجرم مریم نواز آج اسحاق ڈار کی بدولت تمہارا باپ نوازشریف عالمی طور پہ بھی چور ثابت ہو گیا ہے۔ تم سب کی قسمت میں جیل جلاوطنی اور ذلت ہے۔ بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیرو بننے، زیرو بن کے اور ذلیل ہو کے واپس آگیا۔ بس ان کو اقتدار واپس دے دو تو سب بیماریاں ختم!
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) December 1, 2020
وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بس ان کو اقتدار واپس دے دو توسب بیماریاں ختم۔
بی بی سی کے انٹرویو میں مفرور اسحاق ڈار کی رسوائی پر مرادسعیدنے شاعرانہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھےلیکن۔تجھ سےملناتھاکہ پرَ لگ گئے رسوائی کو’
خیر بد نام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن
تجھ سے ملنا تھا کہ پر لگ گئے رسوائی کو#IshaqDar 👉 #StephenSackur pic.twitter.com/SaVr2cQrT3— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 1, 2020