تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‏’سیاسی اختلاف ہے مگر عوام کے پیسوں کو شادیوں میں استعمال نہ کریں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ اور مریم نوازکو سراہتاہوں نجی محفلوں میں ان کا گانا اچھا ‏لگا مریم نواز اور حمزہ سے سیاسی اختلاف ہے مگر عوام کے پیسوں کو شادیوں میں استعمال نہ کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سےسیالکوٹ واقعےکی ‏مذمت کی گئی واقعےکےذمہ داران کوسخت سےسخت سزا ملےگی اےپی ایس کے بعد جیسےقوم متحدہوئی تھی ‏آج بھی ایسےمتحدہے انتہاپسندانہ نظریات کی حامل جماعتیں کسی صورت مرکزی دھارے میں نہیں لائی جا ‏سکتیں راناشمیم کےبیان حلفی سےمتعلق کیس زیر سماعت ہے راناشمیم عدالت کی اجازت سے باہر جاسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں ای وی ایم پربریفنگ دی گئی ہے کابینہ کا آئندہ الیکشن ای وی ایم کے ‏ذریعے کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے ای وی ایم سےمتعلق الیکشن کمیشن کوپوری معاونت دینےکوتیارہیں ہمارا ‏الیکشن کمیشن سےکوئی جھگڑانہیں ہے ووٹنگ مشین کامعاملہ کسی نتیجےپر پہنچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اورپی پی کی جانب سےاوورسیزکےووٹ کیخلاف مہم سمجھ سے باہر ہے شریف ‏فیملی بھی اوورسیزمیں شمارہوتی ہےووٹنگ کاحق ان کیلئےبھی ہے بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹنگ کاحق ‏دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ اور مریم نوازکو سراہتاہوں نجی محفلوں میں ان کا گانا اچھا لگا مریم نواز اور حمزہ سے ‏سیاسی اختلاف ہے مگر عوام کےپیسوں کو شادیوں میں استعمال نہ کریں۔

فوادچوہدری نے بتایا کہ ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.48فیصدکمی آئی ہے 11اشیاکی قیمتوں میں کمی ‏جبکہ 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا درآمدی اشیاکی قیمتیں بڑھنےسےمقامی مارکیٹ بھی متاثرہوتی ہے تاہم ‏‏2کروڑ لوگوں کے لیے آٹے کی قیمت میں30فیصدرعایت دی جائےگی امیدہےسندھ حکومت کراچی اورحیدرآبادمیں ‏مہنگائی کنٹرول کرے گی پام آئل کی قیمت بڑھنےسےگھی اورآئل کی قیمت بڑھتی ہے خطےکی نسبت پاکستان ‏میں اشیاخوردونوش کی قیمتیں کم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھادکی قیمتوں میں کمی آئی ہے گندم، چاول، گنےکی بمپر فصل ہوئی ہے زرعی ‏سیکٹرمیں400ارب روپےکی اضافی آمدن ہوئی یوریاکھاد کی عالمی سطح پر قیمت 10ہزار جبکہ پاکستان میں ‏‏1800روپے ہے چینی پورےملک میں90روپےمیں دستیاب ہے مگر کراچی اوراسلام آبادمیں چینی97 روپےفی کلو ہے ‏چینی میں مزید3سے4روپےکی کمی آسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیاسےگزارش ہےکابینہ کی خبریں ذرائع سے نہ چلایا کریں سنی سنائی خبریں چلائی ‏جاتی ہےوضاحت پر کہا جاتا ہے ہمیں کسی نےکہا تھا میڈیا ارکان سنی سنائی باتوں پرخبریں نہ چلائیں تصدیق ‏کر لیاکریں چوہدری سرورکابیان سیاق وسباق سےہٹ کرچلایا گیا اعجازچوہدری ہمارے لیڈر ہیں غلطی کسی سے ‏بھی ہوسکتی ہے۔

افغان شہری پاکستانی ایئرپورٹس سےدوسرےممالک جاسکتےہیں افغان شہریوں کو انسانی ہمدردی کے طور پر ‏فضائی سہولت دی ہے، 2لاکھ50ہزارٹن گندم افغانستان بھجوا رہے ہیں 40درآمدی اشیاپرافغانستان کیلئےڈیوٹی ختم ‏کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -