پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

طلباء کو 80 ہزار اسکالر شپ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء کو آئندہ سال 80 ہزار اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، جی بی، بلوچستان، کے پی کے طلباء کو اسکالر شپ، لیپ ٹاپ دیں گے۔

یہ پڑھیں: گوگل اسکالر شپ : پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری ، کون کون درخواست دے سکتا؟

مریم نواز نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں طلبا کو کھجوریں دیں گے، 6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹس، انجیئنرنگ، میتھ میٹکس لیب بنائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں اسکول آف ایمینس بنائیں گے۔

علاوہ ازیں مریم نواز نے چکوال کے لیے الیکٹرک بسیں دینے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور یونیورسٹی، کالجز میں طلباء کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں