The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کردیا گیا، مریم نواز پارٹی کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ عاملہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ میں 27 اراکین ہیں جن میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق، چوہدری نثار، راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار ، ایاز صادق ، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔

آصف کرمانی کے مطابق مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، چوہدری شیر علی، ڈاکٹر آصف کرمانی، عرفان اللہ صدیقی اور مریم اورنگزیب بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں بلوچستان کے ثنا اللہ زہری، آزاد کشمیر کے راجہ فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان، برجیس طاہر، پرویز رشید، سردار مہتاب، بیگم عشرت اشرف، مشاہد اللہ خان، پشاور سے امیر مقام، بابو سرفراز جتوائی، اسد جونیجو بھی سی ای سی میں شامل ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں 109 اراکین شامل ہیں جن کا تعلق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر  سے ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں