تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مریم نواز کا عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج قوم کے سامنے لانے کا اعلان

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج قوم کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کا تیسرا روز مارچ سرائے عالمگیر سے شروع ہوگیا ، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے خط کے خفیہ مندرجات آج میں قوم کے سامنے لاؤں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جشن کا وقت ہوا چاہتا ہے ،قوم تیاری کرے، قومی اسمبلی ، پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو ساڑھے تین سال پہلے گھبرانا چاہیے تھا، انھوں نے ساری توجہ نوازشریف اور شہبازشریف پر رکھی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کہا تھا راتوں رات بننےوالی پارٹیاں راتوں رات ٹوٹتی بھی ہیں، آج نوازشریف کی وہ بات سچ ثابت ہورہی ہے، نئے الیکشن اور نیا مینڈیٹ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حکومت مخالف عالمی سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب سے دوستی کریں گے کسی کی غلام قبول نہیں کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا بیرونی پیسوں سےحکومت گرانےکی سازش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی لیکن ملکی مفادپرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میرےپاس ایک خط ہے ، جوثبوت ہے جس کو بھی خط پر شک ہے آف دی ریکارڈ دکھا سکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -