جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں پنجاب کی کلین انرجی پر بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے سمال بائیو گیس پلانٹس کا قابل عمل منصوبہ طلب کرلیا۔

لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس سے پنجاب میں کلین انرجی کا آغاز ہوگا، بائیو گیس پلانٹس سے گھریلو توانائی کے ساتھ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی فراہم ہوگی۔

یہ پڑھیں: پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ

اجلاس میں ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی بھی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گی ہے، مثالی گاؤں پروگرام میں بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں