تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مریم نوازجے آئی ٹی کے سامنے پیش‘ سوالات کا سلسلہ شروع

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی پاناما دستاویزات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپاناماکیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئیں۔

وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد پر ان کے ہمراہ ان کے شوہرکیپٹن ریٹائر صفدر اور ان کے بیٹے جنید صفدر، بھائی حسین نواز سمیت وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام اور دیگر موجود ہیں۔

مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد سے قبل ن لیگ کے متعدد رہنما اور خواتین سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لیگی کارکنوں نے جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک لیا اور اکیڈمی کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔

 سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر مریم نواز شریف کے حق میں بینرز لگا ئے گئے ہیں جن میں ’قوم کی بیٹی مریم نواز‘  کے نعرے درج ہیں۔


مریم نواز کا کا ٹویٹرپرپیغام 


مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی سے ایک روز قبل ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’آج والد کی آنکھوں میں فکر اور تشویش دیکھی ہے جو ان کی جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق ہے‘۔

اپنے طویل پیغام میں اپنے والد کی پریشانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ’میں نے انھیں بتایا کہ میں آپ کی بیٹی ہوں، آپ نے تربیت کی ہے اور سر کبھی نہیں جھکاؤں گی، نہ کوئی ڈر ہے اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی‘۔

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ ’جیسا کہ آپ نے ہمیشہ قانون پر عمل کیا ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گی‘۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزیدکہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو 30 سال کےسیاسی کیرئرمیں مخالفین کوچت کرتےدیکھا۔


مریم نوازکی پیشی‘سیکورٹی کےسخت انتظامات


پولیس ذرائع کے مطابق مریم نوازکی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے، مریم نوازکو وی آئی پی سیکیورٹی دی جائےگی، جوڈیشل اکیڈمی کے آس پاس 2000سیکیورٹی اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی کےلیےرینجرز اور ایف سی کے دستے بھی تعینات ہوں گے،جبکہ جوڈیشل اکیڈمی کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کیےجائیں گے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل حسن نواز تین جولائی کو جبکہ حسین نواز چار جولائی کو ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اب تک چھ مرتبہ جبکہ حسن نواز تین مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

ان کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف ان کے بھائی شہباز شریف اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایک ایک بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔


برملاکہتاہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں توکارروائی کریں،حسین نواز


واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نےجےآئی ٹی کےسامنے پیشی کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاتھاکہ برملا کہتا ہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں،آپ کے پاس ثبوت نہیں تو شکوک وشبہات پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -