وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ میانوالی والوں اب کی بار کسی فراڈ کو ووٹ نہ دینا، میرے ساتھ مل کر نعرہ لگاؤ جس کی آواز لاہور تک جانی چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی والوں میں دل سے آپ سے وعدہ کرکے جارہی ہوں کہ اب انشااللہ آپ لوگ روز ایک اچھی خبر سنیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ میانوالی اب محروم نہیں رہے گا، یہاں کی سڑکیں چمکیں گی، یہ شہر چمکے گا، میانوالی والوں کے گاؤں چمکے گے یہاں کے لوگوں کے گھر چمکیں گے، میانوالی والوں کے دل چمکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے میانوالی کے عوام سے درخواست کی کہ وہ اگلی بار کسی فراڈ کو ووڈ نہ دیں اور ساتھ ہی ان سے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام کا نعرہ لگانے کی بھی فرمائش کی اور کہا کہ آواز لاہور تک پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ وہ دن گئے جب ووٹ لے کر آٌپ کو پوچھا نہیں جاتا تھا، پنجاب کو ماؤں بہنوں کےلیے محفوظ صوبہ بنائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


