site
stats
پاکستان

لاہور والے 17 ستمبر کو نواز شریف کی نااہلی مسترد کردیں گے، مریم نواز

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام 17 ستمبر کو گھروں سے باہر نکلیں گے اور دنیا کو بتادیں گے کہ عوام نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے.

وہ قومی اسمبلی کے حلقے 120 کی ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران ابدالی چوک پر کارنرمیٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کی امیدوار اور اپنی ماں کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کرآپ لوگوں کے پاس کلثوم نواز کا سلام کہنے آئی ہوں.

مریم نواز نے کہا کہ لاہور نے 17 ستمبرکو شیر کو ووٹ دے کر بتادینا ہے کہ لاہور نوازشریف کی نااہلی کو نہیں مانتا اور یہ شہر کل بھی نواز شریف کا تھا اور آج بھی صرف نواز شریف کا ہے.

انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا 17 ستمبر کو جواب دو گے ؟ جس پر عوام نے یک آواز ہوکر مثبت میں جواب دیا اور فلک شگاف نعرے لگائے.

مریم نواز نے کہا کہ پاناما، اقامہ اور نااہلی سب ڈرامہ ہے جس کے خلاف سب لوگ 17 ستمبرکو نکلو اور دنیا کو بتا دو کہ تم ظلم اور ناانصافی کو نہیں مانتے اور آج بھی اپنے محبوب قائد کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو.

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے سبب اُن کے انتخابی حلقے این اے 120 میں ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں جہاں اہلیہ نواز شریف کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں تاہم گلے کے کینسر کے علاج کے باعث وہ لندن میں مقیم ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top