بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

‏’مریم نواز بلیک میلنگ کر رہی ہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی باتیں بلیک میلنگ کے ‏زمرے میں آتی ہیں وہ بلیک میلنگ کررہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ بلیک میلنگ کرنا ‏پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے، مریم نوازکےمطابق مرضی کےفیصلےنہیں ہوں گےبلیک میل ‏کروں گی، نوازشریف اور مریم نواز نظام سے باہر ہیں نوازشریف اورمریم کاکوئی مستقبل نہیں البتہ ‏شہبازشریف کا ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف اورمریم کی باتیں بھارت کوپسندآتی ہیں ان کا کابیانیہ بھارت کوسوٹ ‏کرتا ہے اور وہ خوش ہوتا ہےبھارت یہی توچاہتاہےپاکستانی ادارےبدنام ہوں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر ترین کےمعاملے پر وزیراعظم نےعلی ظفر کی ذمہ داری لگائی، ‏جہانگیرترین کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیم اپناکام کررہی ہے مجھےنہیں معلوم جہانگیرترین کوکونسے ‏سے راز معلوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کےحوالےسےاچھی امید ہے حکومت کے اٹھائےگئےاقدامات کی بدولت ‏انشااللہ گرےلسٹ سےنکل جائں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں