The news is by your side.

Advertisement

مریم نواز نے عمران خان اور آصف زرداری کو بھائی بھائی قرار دے دیا

سوات: مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے عمران خان اور زرداری کو بھائی بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد جس ایجنڈے کے تحت ہوا وہ عوام کا نہیں ہے۔

خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ ایک وقت تھا جب اس علاقے میں بارود کی بو اور گولیوں کی تھڑتھڑاہٹ تھی، یہ وہ پاکستان تھا جب سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور زرداری اقتدار میں تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو سوات سے دہشت گردی کے اندھیرے مٹ گئے اب اس علاقے کی گلیاں اور سڑکیں مکمل طور پر بحال ہوگئیں، یہ نوازشریف کا پاکستان ہے جس سے سب خوفزد ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوات میں آج لوگوں کاسمندرنکل آیا، عوام کا جتنے لوگ جلسہ گاہ میں ہیں اس سے زیادہ تعداد میں باہر موجود ہیں، خوشی ہے کہ یہاں کے لوگوں نے بھی ووٹ کوعزت دو کےنعرے پرلبیک کہا جبکہ ان ہی لوگوں نے 2013 کے عام انتخابات میں کے پی حکمرانوں کو ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی زبان پارٹی کو بند گلی میں لے جا رہی ہے: چوہدری نثار

اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے حکمرانوں نے صحت اور انصاف کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ تو حاصل کیے مگر جب ڈینگی آیا اور شعبہ تعلیم کی ناقص کارکردگی سامنے آئی تو یہ لوگ سپریم کورٹ کے پیچھے چھپ گئے۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے حکمرانوں نے اپنے علاقے میں ترقیاتی کام تو نہ کیا البتہ ان لوگوں نے اسلام آباد کی سڑکیں بند کر کے عدالتی ایمرجنسی لگانے کی کوشش کی، کے پی میں سیلاب آیا اور جانی و مالی نقصان ہوا تو عمران خان منظر عام سے غائب رہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ووٹ کے خلاف سازش ہوئی تو عمران خان اس کا مہرہ بن کر سامنے آئے، عوام ایسے تمام سازشی عناصر کو عام انتخابات میں باہر کردیں گے کیونکہ اب ملک کے عوام ووٹ کی پرچی کو عزت دینے کے لیے گھر سے باہر نکل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وقت ایک جیسا نہیں رہتانہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی ،مریم نواز

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں آپ کے ووٹ کے ساتھ جو بھی ہوا وہ آئین پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق ہے اسی طرح بلوچستان کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کرنا بھی بہت بڑی ناانصافی ہے، سینیٹ انتخابات میں عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے عوام کے مینڈیٹ کو ڈاکو کے قدموں میں لےجاکر رکھ ددیا، جسے انہوں نے سب سے بڑی بیماری قرار دیا اسی کو ووٹ کی پرچی دے دی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈرامے نہ کریں اور پی ٹی آئی کے لوگوں کو بول دیں کہ آئندہ انتخابات میں بلے کو نہیں بلکہ تیر کو ووٹ کر کامیاب بنائیں کیونکہ اب آصف زرداری اور عمران خان بھائی بھائی بن گئے اور جس جھنڈے کے نیچے یہ اکھٹے ہوئے وہ عوام کا اینجنڈا نہیں ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں