تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب اپیلوں کو الگ کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلوں پر سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور نیب کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

نائب صدر مسلم لیگ عدالتی حکم پر حاضر ہوئیں، سماعت کے آغاز پر وکیل مریم نواز امجد پرویز نے کہا کہ کیس کی میرٹ پر دلائل دینے کےلئے مجھے وقت چاہیے، کیس کےہرپہلؤوں پر دلائل کے لیے دو تین ہفتے چاہیئے، جس پر جسٹس محسن اختر نے کہا کہ عدالت انتظام کرے گی آپ بیٹھ کردلائل دے سکتے ہیں،
لیٹ کر دلائل کا بھی انتظام ہوگا۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دئیے کہ کیس کو چلانا ہے،کیونکہ کیس کسی نہ کسی دن شروع کرنا ہے، کیس کو ابھی ملتوی کرتے ہیں، ایک ہفتےمیں سماعتوں کی تعدادسےمتعلق فیصلہ کریں گے۔

اس موقع پر عدالت نے مریم نواز کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئندہ ہفتے دلائل نہیں دینا چاہتے تو نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کو دلائل کا کہتے ہیں۔

سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل نے کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے مریم نواز اورنیب کی اپیلوں پر سماعت کےلیےالگ الگ تاریخیں دیں، مریم نواز کی درخواست پر اب نیب کی اپیلوں پر سماعت 28 جولائی کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -