لاہور (3 اکتوبر 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میری گاڑی میں وائی فائی اور سی سی ٹی وی نہیں مگر عوام کی گاڑی میں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری گاڑی میں وائی فائی اور سی سی ٹی وی نہیں۔ مگر عوام کے لیے جو گاڑیاں لے کر آئی ہوں، ان میں یہ سہولتیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ بہت سارے شہروں میں سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کا تاثر نہیں تھا، میں وہاں گرین بسیں دے کر آئی ہوں اور پنجاب کے عوام نے الیکٹرک بسوں کو ویلکم کیا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیسی اپنے لیے گاڑی خریدتی ہوں، ویسی ہی عوام کے لیے بھی لے کر آئی ہوں۔ لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں اور مزید الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔ اکتوبر تک مزید 70 بسیں آ جائیں گی، جب کہ سال کے آخر تک لاہور میں 170 بسیں ہو جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، اس کے چپے چپے پر ہماری محبت کے نشان نظر آتے ہیں۔ پاکسان کی پہلی میٹرو، اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس اور ایس آر ٹی لاہور میں ہی آئی۔


