جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چین پہنچ گئیں، ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی خصوصی دعوت پر چین پہنچ گئیں جہاں ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

مریم نواز بیجنگ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں استقبال کیلیے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے 6 اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہوائی اڈے پر گلدستہ پیش کیا گیا اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ان کی اہلیہ نے بھی خیر مقدم کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ سربراہ چینی وفد نے مریم نواز اور ان کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاؤں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز کل سے ہوگا۔ وہ چین کے اسپتال، اسکول اور دیگرا داروں کے دورے بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وفد میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور دیگر شامل ہیں۔

وہ بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژوکے دورے کریں گی جبکہ مختلف ملاقاتیں، تقاریب اور کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں