تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

آپ کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے، مریم نواز کی اردوان کو مبارک باد

لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے رجب طیب اردوان کو دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ترکیہ کے صدارتی الیکشن میں رجب طیب اردوان کو دوبارہ کامیابی پر مبارکباد دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی جیت ترک عوام کے اعتماد اور حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے، آپ کی قیادت ترکیہ کی خوشحالی اورترقی کی طرف رہنمائی کرتی رہے۔

پاکستان اور ترکیہ کےدرمیان بھائی چارےاور دوستی کا اٹوٹ رشتہ ہے، یقین ہے آنے والے سالوں میں ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یاد رہے رجب طیب اردوآن 54.47 فیصد ووٹ لے کر تیسری بار ترکیے کے صدر منتخب ہوئے، سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین احمت ینیرنے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اردوآن نے چون اعشاریہ چار سات فیصد ووٹ حاصل کیے، کمال اوغلو نے سنتالیس فیصد ووٹ لیے، جس پر انہوں نے شکست تسلیم کرلی۔

رجب طیب اردوآن تیسری بات صدر منتخب ہوئے تو صدارتی محل کے باہر عوام کا سمندر اُمڈ آیا اور صوفیہ تکبیر کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ استنبول اور انقرہ سمیت کئی شہروں میں ترک عوام نے جشن منایا اور شاندار آتش بازکی۔

صدارتی محل کے باہر لاکھوں افراد سے خطاب میں اردوآن نے کہا یہ سلطنتِ عثمانیہ جیسا ٹرننگ پوائنٹ ہے، یہ متحد ہونے اور کام کرنے کا وقت ہے، ہم مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے۔

رجب طیب اردوآن نے زلزلہ زدگان کی آبادکاری کو اولین ترجیح قراردیتے ہوئے مہنگائی کم کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

Comments

- Advertisement -