منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ مریم نواز تقاریر میں توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ مریم نواز کے بیانات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

تاہم سماعت کے اختتام پر عدالت نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

یاد رہے کہ مریم نواز نے کچھ روز قبل لاہور کے حلقہ این اے 120 میں اپنی علیل والدہ کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلائی ہے جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق کلثوم نواز فاتح قرار پائی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں