تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مریم نواز جلسے سے خطاب نہیں کر سکتیں، ن لیگ نے معذرت کرلی

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی اس خواہش پر کہ مریم نواز کنٹینر پر آ کر مارچ سے خطاب کریں، ن لیگ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جلسے سے خطاب نہیں کر سکتیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اس خواہش کا اظہار کر دیا تھا کہ مریم نواز کنٹینر پر آ کر شرکا سے خطاب کریں۔

مولانا کی خواہش پر ن لیگ کا جواب آگیا، معذرت کرتے ہوئے ن لیگ نے کہا کہ مریم نواز جلسے سے خطاب نہیں کر سکتیں، میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں۔

ذرایع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مریم نواز مارچ سے خطاب کریں، باپ زندگی و موت کی کشمکش میں ہو تو بیٹی کا خطاب ممکن نہیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز مولانا کے مارچ سے خطاب کریں ایسا ممکن نہیں۔

تازہ ترین:  مولانا نے مریم نواز کو کنٹینر پر آ کر مارچ کے شرکا سے خطاب کی دعوت دے دی

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ اگر نواز شریف مریم نواز کو مارچ میں خطاب کی اجازت دیتے ہیں تو وہ الگ بات ہے، مریم نواز کی اس وقت پوری توجہ نواز شریف کی صحت پر ہے، ان کے سامنے والد کی صحت سے زیادہ کچھ عزیز نہیں۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اے آر وائی نیوز کے نمایندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں مریم نواز کنٹینر پر آ کر عوام سے خطاب کریں تاہم اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ مریم نواز کو ضمانت مل گئی ہے، لاہور ہائی کورٹ نے انھیں چوہدری شوگر ملز کیس میں ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، حکم کے مطابق پاسپورٹ اور سات کروڑ روپے بھی جمع کرانا ہوں گے۔ عدالت نے کہا کہ والد کی تیمارداری کے لیے ضمانت پر رہائی کی استدعا قابل پذیرائی نہیں تاہم خاتون ہونے کی بنیاد پر مریم نواز رعایت کی مستحق ہیں۔

دوسری طرف نیب لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گا۔

Comments

- Advertisement -