”سرتوڑ کوششوں کے باوجود حکومت کو ناکامی کا سامنا ہے“

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سر توڑ کوششوں کے باوجود حکومت کا سامنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی ارکان کو دھمکیاں دی جائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اپنے ہی ارکان کو نااہلی اور گھیراؤ کی دھمکیاں دی جا رہی ہے، دھمکیاں دے کر ارکان کو زبردستی ساتھ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراو کی دھمکیاں دے کر زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتہادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی
آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2022
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ سر توڑ کوششوں کے باوجود حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی حکومت پسپا ہو رہی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت نہیں ذلت ہے اور شرمندگی ہے۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شعر لکھا۔
اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی! مگر یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں [email protected]
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2022