پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

’سب کو جیلوں میں ڈالوں گا‘ کہنے والا آج کہتا ہے ’آؤ جیل بھرو‘: مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو چار سال کہتا رہا کہ سب کو جیلوں میں ڈالوں گا وہ آج کہہ رہا ہے کہ آؤ جیلیں بھرو، جو کہتا رہا ان کو رلاؤں گا وہ آج خود دھاڑیں مار کر رو رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان چار سال وزیر اعظم رہا تو ’جیب بھرو تحریک‘ چلائی اور اب ’جیل بھرو تحریک‘ چلا رہا ہے، تم نے جو ہیروں کی انگوٹھیاں، زمینیں اور جائیدادیں لیں ان کا حساب دو، خانہ کعبہ ماڈل کی گھڑی کو بیچ دیا شرم آنی چاہیے۔

سینئر نائب صدر نے کہا کہ لوگوں کو کہتا ہے کہ جیلیں بھرو اور خود بزدلوں زمان پارک کے بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہے، گھر کے باہر خواتین کو کھڑا کیا ہے تاکہ پولیس پکڑ نہ لے کر جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان ڈرتے نہیں بلکہ مقابلہ کرتے ہیں، ہم الیکشن میں ان سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، سعد رفیق، مفتاح اسماعیل، حنیف عباسی وغیرہ پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا گیا لیکن کیا کسی نے ان کو روتے دیکھا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں