site
stats
پاکستان

ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والے بھی نواز شریف کے خلاف آج اکٹھے ہوگئے: مریم نواز

Maryam Nawaz
نواز شریف نااہلی سے کمزور نہیں، مضبوط ہوا ہے

لاہور: رائے ونڈ میں بیٹھے نوازشریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کررکھی ہیں، نواز شریف کا خوف مخالفین کو کھائے جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک اقامے پرنااہلی کے باوجود مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، مخالفین چار سال سے رورہے ہیں اور آگے بھی روتےرہیں گے۔

ن لیگ کی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف مخالفین کےاتحاد بنتےاورٹوٹ رہے ہیں، ایک دوسرے کی شکل نہ دیکھنے والےبھی نواز شریف کے خلاف آج ایک ساتھ  بیٹھ گئے ہیں، اس نااہلی سےنوازشریف کمزورنہیں مضبوط ہوا ہے۔

چارچارمرتبہ نوازشریف کا کیس چلا اور کچھ نہیں ملا، جےآئی ٹی بنی اوراب نیب میں بھی نوازشریف کا کیس چل رہاہے، عدالت میں گواہوں کےبیانات سن کرہنسی آتی ہے، گواہوں کویہ ہی نہیں پتا کس چیزکی گواہی دینے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قادری،عمران ساتھ بیٹھنا ثبوت ہے نئی سازش ہورہی ہے،مریم نواز

انھوں‌ نے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کے معاملات سپریم کورٹ عمران خان سے بھی بہترجانتی ہے. عمران خان کو کہا گیا کہ چاہے آپ ہو یا نہ ہو، مگر ہماری نظر آپ میں صادق اورامین ہو، اس ناانصافی کاجواب انہیں دینا پڑے گا۔

انھوں‌ نے عدلیہ سے سوال کیا کہ کیا کوئی اپنےبیٹے سے بھی تنخواہ لیتا ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقامہ ویزا لینے کے لئے ہوتا ہے، خلیجی ممالک میں نوکری یا کاروبار کے لئے حاصل ویزے کو اقامہ کہتےہیں۔ انھوں‌ نے مزید کہا کہ بادی النظر کا مطلب ’ہمارا خیال ہے‘ ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا، ڈی اے وی ہاسٹل کی لیز بحال ہوگئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top