ڈی جی خان: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔
ڈی جی خان میں الیکٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ افسوس ہے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، بلاول بھٹو چھوٹا بھائی ہے پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کو سمجھائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کیا حال ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتی لیکن پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ کوئی باعزت شخص امداد مانگنے کا کیسے کہہ سکتا ہے، روز مشورے آرہے ہیں دنیا سے امداد مانگو، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں پنجاب خود مینیج کرلے گا۔
یہ پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دس ہزار روپے دیتا ہے ہم نے دس لاکھ روپے دیے ہیں جن کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا ان کا دس ہزار روپے سے کیا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کیلیے 101 بسیں چلیں گی، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، تونسہ، کوٹ ادو میں ای بسیں چلیں گی، ماحول دوست بسوں میں خواتین، طلبہ، بزرگوں کیلیے مفت سفر ہوگا، معذور اور خصوصی افراد کیلیے بسوں میں ریمپ کی سہولت موجود ہے، خواتین کیلیے بسوں میں محفوظ اور باعزت الگ جگہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت سے خوشی ہوئی، تمام شہروں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


