جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

عید پر زائد کرائے وصول کرنا اب مشکل، مریم نواز کا بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (18 مارچ 2026): وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عید پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زائد کرائے وصول کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو زائد کرایوں کی وصولی اور ٹکٹ بلیک روکنے کے لیے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا اور تمام بس اسٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے روزہ دار مسافروں کے افطار کا اہتمام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور بس اسٹینڈز کی انتظار گاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

انھوں نے تمام بس اسٹینڈز پر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو فیلڈ میں مسلسل چیکنگ کا حکم دیا، بازاروں اور مارکیٹوں میں سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر گھر کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہر بس اسٹینڈز پر کرائے نامے نمایاں آویزاں کر کے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں