مریم نواز کا بی جے پی رکن کے توہین آمیز کلمات پر شدید دکھ کا اظہار

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بی جےپی رکن کے توہین آمیزکلمات پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے نبی ﷺ کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بی جےپی رکن کےتوہین آمیزکلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں کوشدید دکھ ہے، ایسے بد زبان اور احساس سےعاری عبرت کا نشان بنتے ہیں ،میرے نبی ﷺ کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
BJP کے رکن کی جانب سے توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو شدید دکھ ہوا ہے۔ ایسے بدزبان، احساس سے عاری اور حدوں سے بڑھ جانے والے عبرت کا نشان بنتے ہیں مگر میرے نبی صلیّ اللّہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 6, 2022
یاد رہے بی جےپی کی ترجمان نوپورشرما کے گستاخانہ بیان پر مسلم دنیا میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے، کئی عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا۔
دوسری جانب پاکستان ، افغان طالبان، ایران اور اوآئی سی نے بھی مذمت کی، پاکستان نے بھارتی سفیر کی طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔